اردو | हिन्दी | English
187 Views
Politics

نتیش نے 38 رتھوں کو ہری جھنڈی دکھائی،کہاشری ویدھی سے ہو دھان کی کھیتی

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 20مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج سی ایم سکریٹریٹ سنواد سے خریف مہم 2016کیلئے 38 زرعی رتھوں کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ بعد میں انہوں نے زرعی پیداوار کمشنر وجئے پرکاش اور زرعی سکریٹری کو ہدایت کی کہ خریف پیداوار پروگرام 2016 میں شری ویدھی سے دھان کی کھیتی کرائی جائے۔ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر دھان کی سیدھی بوائی ہو۔ سبھی زرعی سائنس مراکز میں موسم کے مطابق کھیتی کرائی جائے۔ خریف مہم 2016 کا مقصد محکمہ زراعت کے ذریعہ چلائے جارہے منصوبوں کی اطلاع عوام تک پہنچاتے ہوئے شفافیت کے ساتھ اسے نافذ کرنا ہے۔ گرام پنچایت کی سطح پر کسانوں کے درمیان پروگرام کی تشہیر کیلئے ہر ضلع میں ایک ایک زرعی رتھ تیار کیا گیاہے جو زراعت سے متعلق معلومات اور آلات سے لیس ہے۔ جس دن متعلقہ بلاک میں بلاک لیول کے تربیتی اور پیداوار تقسیم کیمپ کا کام اختتام پذیر ہوگا اس کے ایک یا دو دن پہلے زرعی رتھوں کو متعلقہ بلاک کے تحت گاؤں میں گھمایا جائے گا

About the author

Taasir Newspaper