اردو | हिन्दी | English
303 Views
Politics

نتیش کمار کو مل سکتی ہیں جدیو کے قومی صدر کی ذمہ داریاں

2
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی4اپریل(آئی این ایس انڈیا)جنتا دل یو10اپریل کو قومی کونسل کے اجلاس میں نیا صدر منتخب کرے گی کیونکہ موجودہ صدر شرد یادو نے اس عہدے کے لئے چوتھی بار اپنا نام آگے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شرد یادو اس عہدے پر گزشتہ 10سالوں سے کام کر رہے ہیں۔پارٹی صدر کے سی تیاگی نے آج اپنے بیان میں کہاکہ پارٹی صدر کے طور پر شرد یادو نے تین مسلسل مدت پوری کی ہیے۔انہوں نے اب پارٹی کے آئین میں کوئی ترمیم کرانے سے انکار کیا ہے کیونکہ اس کے بعد ہی ان کو اگلے دور کے لئے منتخب کیا جا سکتا تھا۔شرد یادو بہار کے وزیر اعلی کے ساتھ پارٹی کے بانیوں میں شامل ہیں اور وہ اس عہدے پر 2006سے ہیں۔یادو کو پارٹی میں ترمیم کے بعد 2013میں اس عہدے کے لئے تیسری بار منتخب کیا گیا تھا کیونکہ پارٹی کا آئین صدر کے عہدے کے لئے کسی شخص کو دو مدت کی اجازت ہی دیتا تھا۔ایسی قیاس آرائی ہے کہ نتیش کمار خود پارٹی سربراہ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں کیونکہ وہ پارٹی کی بنیاد کو بہار سے باہر پھیلانا چاہتے ہیں۔اس کے تحت جے ڈی یو کے ساتھ اجیت سنگھ کی آر ایل ڈی اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی بابو لال مرانڈی قیادت والی جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے انضمام کی بحث ہے۔شرد یادو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے نتیش کمار کو اپنے رخ سے آگاہ کیا ہے کہ 10سالوں تک پارٹی کی قیادت کرنے کے بعد اب وہ اس عہدے پر بنے رہنے کو بے چین نہیں ہیں اور کسی نئے شخص کو یہ ذمہ داری تفویض کی جائے۔ نتیش کمار کے تعاون سے شرد یادو 2006میں پہلی بار اس وقت جے ڈی یو صدر بنے تھے جب جارج فرنانڈیز پارٹی کے صدر تھے۔اس کے بعد یادو 2009اور 2013میں بھی جے ڈی یو صدر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper