اردو | हिन्दी | English
152 Views
Politics

نجمہ ہیبت اللہ نے گورنر کا چارج سنبھالا

NAJMA HIPTULLAH
Written by Tariq Hasan

امپھال، 21 اگست (یو این آئی) سابق مرکزی اقلیتی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہبۃ اللہ نے آج یہاں گورنر ہاؤس میں منی پور کی 18 ویں اور پہلی خاتون گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔منی پور ہاءي کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس راکیش رنجن پرساد نے ڈاکٹر نجمہ ہبۃاللہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد بحیثیت گورنر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ “منی پور کے گورنر حلف لینے سے پہلے بھی میری پہلی ترجیح لوگوں کے لئے کام کرنا تھا اور اب بھی میری یہی ترجیح ہے ۔ منی پور قومی راجدھانی سے سیکڑوں میل دور ہے ، لیکن یہ ہمارے دلوں سے دور نہیں ہے ۔میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتی رہوں گی”۔قابل ذکر ہے کہ سب سے طویل عرصے تک (17سال) راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرپرسن رہنے والی محترمہ نجمہ ہبۃ اللہ کو مءي 2014 سے جولاءي 2016 تک مرکزي اقلیتی وزیر بنایا گیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں مودی کابینہ کی توسیع سے پہلے استعفی دے دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں منی پور کے گورنر کے طورپر نامزد کردیا گیا تھا۔ گورنر کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی اوکرام ایبولی سنگھ، ریاستی اسپیکر لوکیشور سنگھ، نائب وزیر اعلی گیکھنگم، دیگر متعدد ممبران پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔

About the author

Tariq Hasan