اردو | हिन्दी | English
241 Views
Politics

نریندرمودی کی برطانیہ کی وزیر اعظم کو مبارک باد

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز برطانیہ کی وزیراعظم محترمہ تھریسا مے کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران گزشتہ نومبر میں برطانیہ کے اپنے یادگاری سفر کا ذکر کیا اور دونوں ممالک کے مابین قائم کلیدی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے ہندستان کے عہد کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے مختلف عالمی فورموں میں ہندستان کی مسلسل حمایت کرنے کیلئے برطانیہ کی ستائش بھی کی۔وزیراعظم محترمہ تھریسا مے نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے قریبی تال میل بناکر کام کریں گی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کریں گی تاکہ درپیش سخت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

About the author

Taasir Newspaper