اردو | हिन्दी | English
138 Views
Politics

نریندر مودی کو کام کے بجائے نعرہ لگوانے میں بھروسہ:شرد

sharad-yadav
Written by Taasir Newspaper

نریندر مودی کو کام کے بجائے نعرہ لگوانے میں بھروسہ:شرد
نئی دہلی7اپریل(آسیہ فاطمہ)منریگا فنڈ جاری نہ کرنے پر مرکز کے خلاف سپریم کورٹ کے سخت تبصرے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنتادل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو)سربراہ شرد یادو نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت غریب کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے کچھ نعرے لگانے کے بارے میں زیادہ سنجیدہ ہے۔انہوں نے یہاں ایک بیان میں کہاکہ حکومت غریب کسانوں کے بارے میں اور عام آدمی کی زندگی آرام دہ بنانے کیلئے دیگر حساس مسائل کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے بلکہ وہ لوگوں سے کچھ خاص نعرے لگوانے کو لے کر زیادہ پرعزم اورمصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگوایا جائے یا نہیں جیسے غیر مسائل میں لگنے کی بجائے اس ملک کے سامنے موجود خشک، لوگوں کی تحفظ اور سلامتی جیسے اہم مسائل پرتوجہ مرکوزکرناچاہئے۔ (باقی صفحہ 7 پر) یادو نے
حکومت پر نو خشک سالی سے متاثر ریاستوں کیلئے کوئی امدادی منصوبہ بندی نہیں کرنے کاالزام لگایااور کہا کہ یہ اس کی غیرسنجیدگی کی عکاسی کرتاہے۔نہوں نے کہا کہ640اضلاع میں سے 340اضلاع میں کم بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے خریف فصلوں کو بہت حد تک نقصان پہنچا ہے۔کسانوں کی خود کشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ کاذکرکرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ اگرحکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے تئیں سنجیدہ ہوتی تو وہ ایم ایس پی میں قابل ذکراضافہ کرتی اورسبسڈی بڑھا کر اخراجاتی اقدار میں کمی لاتی۔

About the author

Taasir Newspaper