اردو | हिन्दी | English
354 Views
Entertainment

نوازالدین صدیقی بھی پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دینے لگے

nawazuddin
Written by Tariq Hasan

ممئی،6،اکتوبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فنکارنوازالدین صدیقی سے پریس کانفرنس کے دوران فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کی جانب سے نبھائے گئے کردارکے حوالے سے پوچھا گیا کہ اب وہ اس قسم کا کردارپھرسے نبھائیں گے جہاں ان کے کو اسٹارسلمان خان بھی پاکستان کے فنکاروں کی بھارت میں کام پربھرپورحمایت کررہے ہیں۔نواز الدین صدیقی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال خاصے کشیدہ اورنازک ہیں جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ اس پر صحافی کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ ان کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کی حمایت کررہے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan