اردو | हिन्दी | English
293 Views
Politics

نواز شریف فی الحال اپنی فکر کریں : اویسی

OVAISI
Written by Tariq Hasan

بریلی 24 جولائی (ایجنسی): آل انڈیا مسلم اتحادالمسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے ایم پی اسدالدین اویسی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو کشمیر کی فکر چھوڑ کر اپنے ملک کی فکر کرنے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ایسے میں شریف کو اپنے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے۔ اسدالدین اویسی آج آئی ایم سی سربراہ مولانا توقیر رضا خان سے ملنے یہاں پہنچے تھے۔اس موقع سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بگڑتے حالات کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں۔ کشمیر میں 16دنوں سے کرفیو لگا ہے اور عوام پریشان ہیں ۔ اویسی نے کہا کہ کشمیر میں بگڑتے حالات کی چابی وزیراعظم مودی کے پاس ہے۔ سابق وزیراعظم اٹل جی کی مدت کار میں جو کام کشمیر میں ہوئے ان پر دوبارہ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ گاندھی کے ملک میں پتھر کے بدلے گولی چلائی جارہی ہے۔ امن کا پیغام مخالفت سے نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اویسی نے پریس کانفرنس کے بعد درگاہ اعلیٰ حضرت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

About the author

Tariq Hasan