اردو | हिन्दी | English
349 Views
Entertainment

نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنیوالی پہلی ماڈل سنی لیون

sunny leone
Written by Tariq Hasan

ممبئی،6 ستمبر (پی ایس آئی)کینیڈین نڑاد بولی وڈ اداکارہ سنی لیون بین الاقوامی شہرت یافتہ نیویارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل بن گئی ہیں۔سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ 8 ستمبر کو نیویارک فیشن ویک میں معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر ارچنا کوچھا کے تخلیق کردہ ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کریں گی۔ سنی لیون نے مزید کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کیونکہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے اور اس پر وہ ارچنا کوچھار کی شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ نیو یارک فیشن ویک میں اب تک کوئی بھارتی ماڈل جلوہ گر نہیں ہوئی اور سنی لیون بھی کینیڈین شہریت کی حامل بھارتی نژاد اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

About the author

Tariq Hasan