اردو | हिन्दी | English
224 Views
Politics

نیپال میں امن و استحکام ہندوستان کے مفاد میں : مودی

modi
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے نیپال میں امن، استحکام اور خوشحالی کو مشترکہ مفاد بتاتے ہوئے اسے پن بجلی او رگرائی میں پوسٹل روڈ پروجیکٹ کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرکی اقتصادی مدد دینے کے معاہدو ں پر آج دستخط کئے اور اس کی اقتصادی ترقی میں شراکت کے ارادہ کا اظہار کیا۔نیپال نے ملک کے نئے آئین کو تمام طبقات کی امنگوں کے مطابق ہمہ جہت طور پر نافذ کرنے کا عہدہ کیا۔ہندوستان کے دورے پر آئے نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں حیدرآباد ہاوس میں تقریباً دو گھنٹے تک چلی باہمی میٹنگ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

About the author

Tariq Hasan