اردو | हिन्दी | English
162 Views
Entertainment

والد کو ہمیشہ والدہ کا سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا ہے:سوہا علی خان

Soha-Ali-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔14مئی(یو این این) بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ گھر کے سارے کام بیوی پر نہ چھوڑنے والا ہی اچھا مرد ہوتا ہے ۔ایک انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ایک مرد اپنی شریک حیات کی اس کے کام میں مدد کرے۔انہوں نے کہا اب ہم سب ہی ورکنگ وومن ہیں اب چیزیں تبدیل ہورہی ہیں اور ہم چاہتی ہیں کہ مرد آگے آئیں اور گھر کے کاموں میں ہمارا ساتھ دیں، اس کام سے کوئی مرد چھوٹا نہیں ہوجائیگا، میں نے اپنے بیٹے سیف کو دیکھا ہے کہ والد بننے کے بعد اس نے کام میں ہاتھ بٹایا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ خیال سب کے ہی ذہن میں ہے کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک دوسرے کے ہمراہ مل کر ہی کرنا چاہیے، گھر میں کپڑے دھوئیں اور بقیہ کاموں میں مدد دیں۔انہوں نے کہا کہ مرد وہی ہے جو اپنی شریک حیات کا ساتھ دے اور اصل عورت وہی ہے جو اپنے شوہر کو سپورٹ کرے۔ان کی بیٹی سوہا علی خان نے کہا کہ اپنے گھر میں ایسا ماحول دیکھتے بڑی ہوئی ہوں، گھر کے کام اس طرح بانٹ کر کرنا میں نے ہمیشہ اپنے گھر میں دیکھا ہے، اماں گھر سے باہر کام کرنیوالی خاتون تھیں اور میں نے اپنے والد کو ہمیشہ ان کا سپورٹ کرتے دیکھا، کپڑے دھونا ہمیشہ سے میرے والد کا ڈیپارٹمنٹ تھا۔

About the author

Taasir Newspaper