اردو | हिन्दी | English
429 Views
Bihar News

وزارت برائے زراعت و کسان ویلفیئر کے ذریعہ ہر شعبہ میں ترقی کادعویٰ

pc-2
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی 30 دسمبر ( پریس ریلیز)وزارت برائے زراعت وکسان ویلفیئر نے موجو دہ حکومت کے 30 مہینوں کے دوران اپنی مختلف کارکردگیوں کے سلسلے میں وضاحت کی ہے ۔آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں وزارت نے وزیر اعظم فصل بیمہ منصوبہ ، سوائل ہیلتھ کارڈ ، روایتی زراعت فروغ منصوبہ ، قو می ذریعہ بازار ،وزیراعظم زرعی آبپاشی منصوبہ ، شہدکی مکھی فروغ، ایف ای او ، جوائنٹ لیبیلیٹی گروپ کو مالی امداد ، باغ بانی ، ناریل فروغ ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپونس فنڈ ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فنڈ ، نیم کوٹیڈ یوریا ،ذریعہ شجر کاری ،چمن منصوبہ ،کسانوں کیلئے مو بائل ایپ کی شروعات ،قو می فوڈ سکیوریٹی مشن ،قومی گوکل مشن ، دھودھ پروڈکشن ڈیری کیلئے 4 نئے منصوبو ں کاآغاز ، مچھلی پر ڈکشن ، انڈا پروڈکشن ، ویٹنری ایجوکیشن ،زرعی سائنس دانوںکی تقرری کو بڑھاوا ،تجرباتی لرننگ یو نٹ زرعی سائنس سینٹرو ں کے استحکام کاری اور زرعی شعبہ میں طلبا ءکو مرغوب کرنااورسائنس دانو ں اور کسانو ں کے انٹر فیس کوبڑھاواد ینے کیلئے نئی پہل جیسے یونٹو ں میں وزارت کی کارکر دگی سے اعدادو شمار کے ساتھ تفصیل سے ذکر کیاگیاہے ۔پریس بیان میں یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ وزارت کی تمام یو نٹو ں نے بہتر کا ر کر دگی کا مظاہرہ کیاہے اورتمام متعلقہ شعبو ں میں ترقی کی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan