اردو | हिन्दी | English
224 Views
Politics

وزیراعظم نے’’مودی ایپ‘‘کو کار آمد بتایا

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،30جون(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے نام سے شروع کئے گئے ”مودی ایپ”کو ملک کی تعمیر کے لئے کافی کار آمد بتایا ہے ۔مسٹر مودی نے سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا”میں اس بات سے خوش ہوں کہ لوگوں ،خصوصاً نوجوانوں کے ذریعہ مودی ایپ کا استعمال ملک کی تعمیر کی سرگرمیوں میں ایک خود انحصار ذریعہ کے طور پر کیا جارہا ہے ۔کل بڑی تعداد میں نوجوانوں نے دارالحکومت میں یکجا ہوکر ملک کی تعمیر میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینے کے لئے مودی ایپ کا استعمال کرکے مسلسل رابطہ قائم کیا تھا۔وزیراعظم نے نوجوانوں کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا ”میں نوجوان دوستوں کا ان کی اس کوشش کے لئے شکریہ ادا کرتاہوں اور ساتھ ہی مودی ایپ کو ذریعہ بناکر ملک کی تعمیر کے لئے انہوں نے جو بہترین خیالات کا اظہار کیا ہے ،ان کی ستائش کرتا ہوں۔”

About the author

Taasir Newspaper