اردو | हिन्दी | English
147 Views
Politics

وزیراعلیٰ نے اپنی اہلیہ کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 14 مئی (طارق حسن): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی اہلیہ آنجہانی منجو سنہا کی نویں برسی کے موقع پر منجو سنہا پارک کنکر باغ جاکر انہیں یاد کیا اور ان کے مجسمہ کی گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نتیش کمار منجو سنہا میموریل پارک کنکر باغ سے اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگہا ہرنوت واقع کوی راج رام لکھن سنگھ میموریل واٹیکا جاکر اپنی اہلیہ آنجہانی منجو سنہا کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی اور اپنے والد کوی راج رام لکھن سنگھ کے مجسمہ پر بھی گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

About the author

Taasir Newspaper