اردو | हिन्दी | English
186 Views
Politics

وزیراعلیٰ نے کیا رام کتھا پرو گرام کا افتتاح

nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 11 جون (طارق حسن ) وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج گاندھی میدان میں منعقد معروف رام کتھا واچک مراری باپو کے رام کتھا پرو گرام کا افتتاح دیپ جلاکر کیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں اپنی خوش نصیبی مانتا ہو ں کہ مجھے قابل صد احترام مراری پابو جی کے پرو گرام میں شرکت کر نے کا موقع نصیب ہوا ہے ۔اسی سال دو ماہ پہلے راج گیر میں محترم مرا ری پاپو جی کی کتھا کا انعقاد ہوا تھا۔ پہلے دن مجھے بھی شرکت کر نے کا موقع ملاتھا انہو ں نے کہاکہ محتر م باپو جی کی کتھا کا انعقاد آج پاٹلی پتر میں ہو رہاہے ۔20 سال پہلے مراری باپو جی پاٹلی پتر تشریف لا ئے تھے ۔آج یہ کتھا کا انعقاد پٹنہ کے باشندہ گان کیلئے خوش نصیبی کی بات ہے ۔وزیر اعلیٰ نے مراری باپو کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ آپ کی کتھا کو سن کرلو گ محظوظ ہو تے ہیں۔ اس بار تو اور بھی لطف آئے گا ۔جب سے بہار میں شراب بندی لاگو ہو ئی ہے لوگو ں کی زندگی میں مسرت آئی ہے جہاں پہلے شام کو ہلا ہنگامہ ہو تا تھا آج سکون کاماحول ہے انہو ں نے کہاکہ ہندو ستان کی آئین کے مطابق شراب پینا اور شراب کی تجارت کرنا بنیادی حق نہیں ہے ۔سپر یم کورٹ نے بھی اس کی وضاحت کی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ میں مر باپو جی سے گزارش کرتاہو ں کہ آپ اس کیلئے لوگو ں کو دعائیں دیجئے یہ ما حو ل ہمیشہ بنا رہے انہو ں نے کہاکہ تاریخ کے ہر دور میں اس نشہ کے خلاف ہمارے بڑے بزرگو ں نے ہماری رہنمائی کی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper