اردو | हिन्दी | English
127 Views
Politics

وزیراعلی نتیش کو شدید صدمہ

ntish
Written by Tariq Hasan

پٹنہ،18ستمبر(یواین آئی)بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 12آرمی بریگیڈ کے ہیڈکواٹر پر دہشت گردانہ حملے میں فوج کے 17جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر کمار نے آج اُری سیکٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے بہادر اور فرض شناس، ان شہید جوانوں کے لواحقین کے تئیں گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ جوانوں کی شہادت کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

About the author

Tariq Hasan