اردو | हिन्दी | English
288 Views
Politics

وزیر اعلیٰ یوگی نے دی گورکھپور کو 261 کروڑ کی سوغات

yogi 2
Written by Taasir Newspaper

گورکھپور، 29اپریل (ایجنسی)۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو گورکھپور کے لئے 261 کروڑ 62 لاکھ کی لاگت 19 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور نقاب کشائی کیا۔ یوگی نے کہا، ‘پی ایم مودی نے کہا تھا کہ یوپی جیسے عظیم صوبہ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی ہمہ جہت ترقی ہمارا مقصد ہے۔اس کے پیش نظر اب مکمل توجہ قانون کا راج قائم کرنے کے ساتھ ترقی پر ہے۔ ریاست میں لمبے عرصہ سے لاقانونیت کا ماحول تھا۔ ہم نے اقتدار میں آتے ہی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے۔ ابھی ضلع ہیڈکواٹروں پر 24 گھنٹے، تحصیل پر 20 گھنٹے اور دیہات کو 18 گھنٹے بجلی ملے گی۔ واضح ہوکہ وزیراعلی گورکھپور کے دو روزہ دور پر ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں صنعتی ماحول پیدا کرنے کے کسانوں کے مفاد کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ قبل کی حکومتوں میں یہاں کے ہونہار نوجوان یوپی چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں کام کے لئے تلاش کے سبب جاتے تھے، لیکن اب ہماری حکومت نوجوانوں کے لئے ایسی منصوبہ بندی اور ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ اب انہیں دوسرے علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پہلے صنعتکار یوپی میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے تھے، لیکن یہاں کے موجودہ قانون انتظام سے متاثر ہو کر یہاں صنعتی ماحول بننے لگا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper