اردو | हिन्दी | English
101 Views
Politics

وزیر اعلی نے طلباء کے ایک گروہ کو جموں کشمیر کے خیرسگالی سفر پر روانہ کیا

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper
خیر سگالی سفر کا مقصد سماج میں امن اور آپسی بھائی چارے میں اضافہ کرنا: وزیر اعلی
لکھنؤ ۔22 مئی (یو این این)اترپر دیش کے وزیراعلی جناب اکھلیش یادو نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش پر اسکولی طلباء کے ایک گروہ کو ریاست جموں کشمیرکے خیرسگالی سفر کے لئے ہری جھنڈ ی دکھا کر روانہ کیا. یہ گروہ 22 مئی سے 30 مئی 2016 ء تک جموں کشمیر کا دورہ کرے گا. طلباء کے ساتھ ایک ثقافتی گرو پ بھی روانہ کیا گیا ہے.اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے سفر ہماری ثقافتی وراثتوں کا حصہ ہیں. اس سفر کا مقصد سماج میں امن، خیرسگالی اور آپسی بھائی چارے میں اضافہ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ملک کی جنت کے طور پر مشہور ہے. مختلف ممالک کے افراد یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے آتے ہیں.جناب یادو نے کہا کہ سماجوادی حکومت کا مقصد اترپردیش کی گنگا جمنی تہذیب کی پورے ملک میں تشہیر کرنا ہے. اس کے لئے ریاستی حکومت اپنے محدود وسائل سے مسلسل کوشاں ہے. انہوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ ان کوششوں سے ملک کی ثقافتی وراثت، یکجہتی اور سالمیت مستحکم ہوگی.اس سے قبل وزیر اعلی نے خیرسگالی سفر کے طلباء سے تعارف بھی حاصل کیا اور انہیں سفر کے لئے نیک خواہشات پیش کیں.اس موقع پر اسپیشل سکریٹری جناب رگزیان سیمفل، ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ جناب راج شیکھر سمیت حکومتانتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے. غور طلب ہے کہ وزیر اعلی جناب اکھلیش یادو کی خصوصی فکر کے تحت پہلی بار ہونے والا یہ خیر سگالی سفر ایک انوکھی پہل ہے. یہ سفر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے. اس کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع سے حکومتی، امداد یافتہ، خود امداد یافتہ اور مرکزی اسکول یونین کی جانب سے چلائے جا رہے اسکولوں کے نویں درجہ سے بارہویں درجہ تک کے 35 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے. تعلیم، کھیل، ماحولیات کے تحفظ، ثقات اورفن کے شعبہ میں نمایاں کام کرنے والے طلباء کو اس سفر کے لئے منتخب کیا گیا ہے.فوج قوت کے تعاون اور تحفظ میں اس گروہ کو ریاست جموں کشمیر کے مختلف مقامات کا دورہ کرایا جائیگا جس سے ان طلباء کو علاقائی فنون، ثقافت، نظام کار، عوام الناس کی طرز زندگی وغیرہ کے سلسلہ میں بہتر معلومات حاصل ہو سکیں گی. یہ طلباء اترپردیش خصوصا صوبہ اودھ کے فن، ثقافت، طرز زندگی وغیرہ کے بارے میں اپنے مختلف پروگراموں کے توسط سے وہاں سے لوگوں سے باہمی گفتگو اور رابطہ قائم کرکے واقف کرائیں گے. طلباء کے گروہ کے ساتھ روانہ کیا گیا ثقافتی گروپ اترپردیش کے مختلف فنون خصوصا اودھی فن اور ثقافت کی جھانکی وہاں کے عوام کے لئے پیش کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper