اردو | हिन्दी | English
260 Views
Sports

ومبلڈن ٹینس: فیڈرر نے کیا جیت سے آغاز

Wimbledon
Written by Taasir Newspaper

لندن، 28 جون (یو این آئی) سات بار کے چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے گھٹنے کی چوٹ کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں تمام خدشات کو دور کرکے مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔34 سالہ فیڈرر نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ارجنٹائن کے کی گوڈیو پیلا کو 7۔6 ،7۔6 ،6۔3 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں اب ان کے سامنے برطانوی کوالیفائنگ مارکس ولس کا چیلنج ہوگا جو دنیا کے 772 ویں درجہ بندی کے کھلاڑی ہیں۔سوئس کھلاڑی گھٹنے اور پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے اس سال فرانسیسی اوپن میں بھی نہیں کھیلے تھے جس کی وجہ سے ان کی مسلسل 65 گرینڈ سلیم میں اترنے کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا ۔17 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن کو لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ حوصلہ افزا تھا اور جیسے ہی وہ سینٹر کورٹ پر اترے تمام توجہ ان کی طرف ہی تھی۔ فیڈرر نے اپنے 18 ویں گرینڈ سلیم مہم کا آغاز فتح کے ساتھ اور 51 ویں درجہ بندی کے پیلا کو ایک بھی بریک پوائنٹ نہیں لینے دیا۔میچ کے بعد فیڈرر نے کہا کہ میں ومبلڈن میں ضرور کھیلناچاہتا تھا اس لئے مشق میں مصروف تھا۔مسلسل سیٹوں میں پہلی جیت اچھی رہی اور اب میں ولس کے ساتھ کھیلنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔مرد سنگلز کے دیگر اہم مقابلوں میں چھٹی سیڈ کینیڈا کے ملوس راونک، پانچویں سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری، 16 ویں سیڈ فرانس کے جائلز سیمون نے جیت کے ساتھ دوسرے دور میں جگہ بنائی لیکن سیڈڈ کھلاڑیوں میں 17 ویں سیڈ فرانس کے گائل مونفلس اور 29 ویں سیڈ اروگوے کے پابلو کیوواس غیر سیڈ کھلاڑیوں سے ہار کر باہر ہو گئے ۔فرانس کے جرمي چارڈي نے مونفلس کو میراتھن مقابلے میں 6۔7 ،6۔0 ،4۔6 ،6۔1 ،6۔2 سے شکست دی جبکہ پابلو کو روس کے آندري کزنتسووا نے 6۔3 ،3۔6 ،5۔7 ،6۔3 ،6۔4 سے شکست دی۔نشیکوری نے آسٹریلیا کے سیمؤیلس گروتھ کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4 ،6۔3 ،7۔5 سے شکست دی۔راونک نے اسپین کے پابلو کارینو کو 7۔6 ،6۔2 ،6۔4 سے اور سمون نے سربیا کے جاکو ٹپساریوچ کو 4۔6 ،6۔4 ،7۔5 ،6۔3 سے شکست دی۔ خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے اہم مقابلوں میں چوتھی سیڈ جرمنی کی انجلک کربر، 15 ویں سیڈ جمہوریہ چیک کے کیرولینا پلسکووا، 22 ویں سیڈ سربیا کی جیلینا جاکووچ، پانچویں سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ، فرانسیسی اوپن چیمپئن اور دوسری سیڈ گربان مگروجا، 12 ویں سیڈ سپین کی کارلا سواریز نوارو نے اپنے مقابلے جیت کر دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹایا۔

About the author

Taasir Newspaper