اردو | हिन्दी | English
288 Views
Sports

وکٹ کو لے کر دباؤ نہیں : اشون

ashwin
Written by Tariq Hasan

چنئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون کا خیال ہے کہ گھریلو سیزن کے آئندہ دس ٹیسٹ میچوں میں 300 ٹیسٹ وکٹ تک پہنچنے کے بارے میں سوچ کر وہ خود پر اضافی دباؤ بنانا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ اس سے کھلاڑی کھیل سے لطف نہیں اٹھا سکتا۔ اشون نے ایک پروگرام کے دوران کہا”ابھی میں کسی اعداد و شمار یا کسی ہدف کا تعاقب کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ۔ میں اب جس حالت میں ہوں صرف اس کا لطف لے رہا ہوں۔ جب آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہو تو آپ اس کے بارے میں نہیں سوچتے کہ آپ کتنا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ اس سے آپ کھیل کا مزہ نہیں اٹھا سکتے ۔ تو اب میں واقعی آگے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں”۔اشون نے اب تک 39 ٹیسٹ میچوں میں 220 وکٹ لئے ہیں جو کہ ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے حال ہی نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کل 27 وکٹ لیے ہیں اور ساتویں بار مین آف دی سیریز چنے گئے ہیں۔ اشون نے تسلیم کیا کہ وہ ابھی اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔30سالہ اشون نے کہا ”گزشتہ ایک سال یا اس سے پہلے میں نے کہا کہ میں اچھی بولنگ کر رہا ہوں۔ میری لے اور میرا ایکشن ویسا ہی ہے جیسا میں چاہتا ہوں۔ ہاں میں اپنے کھیل پر گہرائی سے غور کرتا ہوں۔ میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیا صحیح ہوا اور کیا غلط”َ۔تاہم انہوں نے کہا کہ کئی بار لے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے اور اس میں تھوڑا وقت لگتا ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سات بار مین آف دی سیریز رہ چکے اشون نے آئندہ انگلینڈ سیریز کو لے کر کہا ”انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے اور انہیں ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔ سیریز کے لئے مین کافی مشق کر رہا ہوں۔ انگلینڈ سیریز کے لیے خود کو چست اور توانا کھنے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام لینا ضروری تھا”۔

About the author

Tariq Hasan