اردو | हिन्दी | English
1118 Views
Technology

ٹوئٹر کا براہ راست نیوز ٹی وی چینل شروع کرنیکا فیصلہ

TWRTERKA
Written by Taasir Newspaper

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر پہلا براہ راست نیوز ٹی وی چینل شروع کرنے کے لیے شراکت دار ڈھونڈ لیا اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے بلوم برگ سے معاہدہ متوقع ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اور بلوم برگ جلد اس ممکنہ اقدام کا باضابطہ اعلان کریں گے، یہ ٹی وی چینلز 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن خبریں نشر کرے گا تاہم اس چینل کا نام اب تک سامنے نہیں ا?یا ہے۔ البتہ امید کی جارہی ہے کہ یہ چینل رواں سال موسم خزاں میں اپنی نشریات شروع کردے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر جیک ڈورسے نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کا مقصد لوگوں کا نیوز نیٹ ورک بننا ہے۔ ٹوئٹر پہلے ہی موبائل ایپ کی مدد سے نیوز اور کھیلوں کی دنیا میں داخل ہو چکا ہے جو میڈیا کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ اکثر ٹوئٹر کے صارفین جو واقعہ ٹی وی پر دیکھتے ہیں اسے ٹوئٹر پر شئیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر ٹی وی چینل کی سہولیات ٹوئٹر پر ہی موجود ہوں گی تو اسے شیئر کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس معاہدے کے بعد بلوم برگ ٹوئٹر ٹیلی ویڑن کے لیے خاص طور پر خبریں تیار کرے گا اور ٹوئٹر کو فراہم کرے گا۔ بلوم برگ دنیا بھر میں موجود اپنے مختلف بیوروز سے ٹوئٹر کے لیے بھی لائیو نیوز کوریج فراہم کرے گا، اس کے علاوہ اس چینل پر ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے بنائی گئی مصدقہ رپورٹس بھی نشر کی جاسکیں گی۔ ٹوئٹر حکام کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ٹیلی وڑن کی سہولت میسر نہیں یا پھر کسی وجہ سے یہ لوگ صرف موبائل تک محدود ہیں تو ان لوگوں کی موبائل کے ذریعے ٹیلی وڑن تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper