اردو | हिन्दी | English
362 Views
Business

ٹویٹر نے مصنوعی ذہانت کی فرم میجک ٹیکنالوجی کو خرید لیا

Twitter
Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن: سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر میں مصنوعی ذہانت کی فرم میجک پونی ٹیکنالوجی کو خرید لیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپوٹوں کے مطابق ٹویٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیگ ڈورسے نے بتایاکہ بصری مواد سے مصنوعی ذہانت کا اندازہ لگانے کیلئے ادارے نے مصنوعی ذہانت کے فرم میجک پونی ٹیکنالوجی کو خرید لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین اپنے ویڈیو ، تصاویر اور لائیو سٹریمنگ سے مصنوعی ذہانت کااندازہ لگانے کے لائق ہو سکیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper