اردو | हिन्दी | English
98 Views
Sports

ٹیم انڈیاامریکہ پہنچی

TEAM INDIA
Written by Tariq Hasan

فلوریڈا، 24 اگست (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی تاریخی جیت درج کرنے کے بعد ٹیم انڈیا دو بین الاقوامی ٹوئنٹی ۔20 میچوں کے لیے امریکہ پہنچ گئی ہے ۔ان دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی محدود اووروں کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کریں گے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔بورڈ نے کھلاڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم امریکہ پہنچ گئی ہے ۔وراٹ کوہلی کی قیادت اور کوچ انل کمبلے کی رہنمائی میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے شکست دی تھی اور اب دونوں ممالک کے درمیان امریکہ میں فلوریڈا کے سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں دو ٹوئنٹی ۔20 میچ 27 اور 28 اگست کو کھیلے جانے ہیں۔ ویسٹ انڈیز 20۔20 فارمیٹ میں عالمی چیمپئن ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم اس سال اپنی میزبانی میں ہوئے ٹوئنٹی ۔20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہار گئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan