اردو | हिन्दी | English
80 Views
Politics

پاریکر کا گوا میں ایک جلسے سے خطاب آج

parrikar
Written by Tariq Hasan

پنجی، 08 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع منوہر پاریکر اپنے آبائی علاقے ماپوسا میں 10 اکتوبر (دسہرہ) کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری سدانند تناوڈے نے بتایا کہ مسٹر پاریکر 10 اکتوبر کو ایک عوامی جلسے میں حصہ لیں گے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مسٹر پاریکر گوا کتنے دن کے لئے آ رہے ہیں۔پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک کے بعد پہلی بار مسٹر پاریکر گوا آ رہے ہیں۔مسٹر پاریکر پہلے چار اکتوبر کو گوا آنے والے تھے اور ان کے استقبال کی شاندار تیاری ی گئی تھی لیکن جموں کشمیر کے بارہمولہ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے کی وجہ سے نہیں آ پائے تھے ۔

About the author

Tariq Hasan