اردو | हिन्दी | English
167 Views
Entertainment

پاناما پیپرس معاملہ: امیتابھ بچن امیتابھ بچن کوملا تازہ سوالنامہ

Amitabh-bachchan
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 26؍اپریل(آئی این ایس انڈیا)انکم ٹیکس محکمہ نے پاناما پیپرس معاملے میں ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو سوالات کی نئی فہرست بھیجی ہے۔بچن نے بیرون ملک وہ کمپنیاں کھولنے کے الزام سے انکار کیا ہے جن کا ذکر ’’پناما پیپرس‘‘میں ہواتھا۔ذرائع نے کہا کہ ان مالی لین دین کی تفصیلات کا مطالبہ کرتے ہوئے بچن کو سوالنامہ بھیجا گیا ہے جن کا ذکر تحقیقاتی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دی گئی خبروں میں کیا گیا تھا۔سوالنامہ محکمہ کے پاس پڑیں کچھ پرانے معلومات کی بنیاد پربھی بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچن نے حال ہی میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھیجے جواب میں ان چار کمپنیوں سے کسی قسم کا تعلق ہونے یا ان میں حصہ ہونے سے انکار کیا تھا جن کے بارے میں پانامہ کی طریقہ سروس فراہم کرنے والے کمپنی کے لیک دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper