اردو | हिन्दी | English
115 Views
Science

پانچ زبانوں میں دعائیں دینے والا روبوٹ پادری

PANCH ZUBANON
Written by Taasir Newspaper

برلن: عیسائی پروٹسٹنٹ فرقے کی 500 ویں سالگرہ کے موقعے پر جرمن شہر وٹنبرگ کے ایک چرچ میں روبوٹ پادری تیار کرلیا گیا ہے جو وہاں آنے والوں کو پانچ مختلف زبانوں یعنی جرمن، انگلش، فرانسیسی، ہسپانوی اور پولش میں دعائیں دے سکتا ہے۔ فی الحال اسے وٹنبرگ میں پروٹسٹنٹ انقلاب کی تاریخ سے متعلق جاری نمائش میں رکھا کیا گیا ہے جبکہ اس کا نام ’بلیس یو ٹو‘ ہے۔ یہ پادری روبوٹ بائبل سے مختلف اقتباسات پڑھتا ہے اور اختتام پر ’خدا تم پر مہربانی کرے اور تمہاری حفاظت کرے‘ کے الفاظ ادا کرتا ہے۔ اگر کوئی چاہے تو وہ روبوٹ کے ادا کیے ہوئے ان الفاظ کی کاغذ پر چھپی ہوئی نقل بھی حاصل کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کے مؤجد اسٹیفن کریبس ہیں جن کا کہنا ہے کہ ’بلیس یو ٹو‘ کا مقصد انسان پادریوں کی جگہ لینا ہر گز نہیں بلکہ عقیدے کے میدان میں روبوٹس کے حوالے سے بحث شروع کروانا ہے۔ اس وقت یورپ میں عیسائی عقیدے کو صحیح طور پر ماننے والوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اور اسٹیفن کا خیال ہے کہ اس طرح کی بحث کے نتیجے میں یورپ کو ایک بار پھر مذہب کی طرف متوجہ کیا جاسکے گا جو بڑی تیزی سے لادینیت کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper