اردو | हिन्दी | English
127 Views
Indian

پاکستانی عدالت سے کلبھوشن کو سزائے موت ،بھارت کا شدید احتجاج

jadhav-1-new_1491818205
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے کلبھوشن جادھو کو پاکستانی فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے پر آج پاکستان کے سامنے سخت احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو درکنار کر کے جادھو کو موت کی سزا دی گئی تو اسے ان منصوبہ بند قتل سمجھا جائے گا۔ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے یہاں پاکستانی ہائی کمشنر کو آج طلب کیا اور انہیں جادھو کی سزائے موت پر ہندوستان کے احتجاج کا خط سونپا ،جس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ مسٹر جادھو کو گزشتہ سال ایران سے اغوا کیا گیا تھا اور پاکستان میں ان کی موجودگی کے بارے میں کبھی بھی قابل اعتماد معلومات نہیں دی گئیں۔ حکومت ہند نے اپنے ہائی کمیشن کے ذریعے بار بار ان سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفارتی رابطہ قائم کرنے کی اجازت طلب کی۔ 25 مارچ 2016 سے 31 مارچ 2017 کے درمیان ایسی 13 درخواستیں دی گئیں، لیکن پاکستان حکومت نے انہیں قبول نہیں کیا۔ احتجاجی خط میں کہا گیا ہے کہ مسٹر جادھو کے خلاف قابل اعتماد ثبوت نہیں ہونے کے باوجود ایسي کارروائی انتہائی بدقسمتی کی بات ہے ۔ یہ بھی بہت اہم بات ہے کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو مسٹر جادھو کے خلاف قانونی کارروائی کی کبھی کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ ان حالات میں پاکستانی فوج کی پریس ریلیز میں مسٹر جادھو کو بچانے کے لیے وکیل فراہم کیے جانے کی بات مکمل طور پر بے معنی ہے ۔ ہندوستان نے خط میں کہا کہ اگر ہندوستانی شہری کے خلاف اس سزا پر قانون کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرکے تعمیل کی جاتی ہے تو حکومت ہند اور عوام اسے منصوبہ بند قتل کا معاملہ سمجھیں گے ۔

About the author

Tariq Hasan