اردو | हिन्दी | English
152 Views
Sports

پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی سوچ بھی نہیں سکتا : گمبھیر

gambhir
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) ہندستانی ٹیسٹ ٹیم میں دو سال کے طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے بلے باز گوتم گمبھیر نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے درمیان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں ہے ۔اپنی بیباکی اور دو ٹوک جواب کے لیے مشہور گمبھیر نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔ہندستانی لوگوں کی جانیں کھیل سے کہیں اہم ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قومی ٹیم میں گمبھیر کی دو سال بعد واپسی ہوئی ہے ۔ہندستانی اوپنر نے ایک چینل سے منگل کو کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہو رہے دہشت گرد حملوں نے کھیل تعلقات کو خراب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کی بات کرتے ہیں انہیں خود کو فوج کے جوانوں کی جگہ رکھ کر سوچنا چاہیے ۔گمبھیر نے ساتھ ہی کہا کہ موجودہ صورت حال میں تو وہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کو قائم رکھنے کی حمایت میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا پرزور انداز میں خیال ہے کہ جب تک سرحد پار سے دہشت گردی بند نہیں ہو جاتی ہے پاکستان کے ساتھ کسی طرح کے تعلق نہیں رکھنے چاہیے ۔ہمیں فوجیوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔ان کے خاندا نوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔

About the author

Tariq Hasan