اردو | हिन्दी | English
210 Views
Education

پروفیسر اختر الواسع مولانا آزاد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر منتخب

AKHTARUL WASE
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی :یکم ستمبر (یو این آئی)جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سبکدوش پروفیسر اخترالواسع کو مولانا آزاد یونیورسیٹی ، جودھ پور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ یونیورسیٹی مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائیٹی’، جودھ پور، راجستھان کے زیر انتظام ہے ۔یونیورسیٹی کے بورڈ آف مینجمینٹ نے متفقہ طور پر ان سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی علمی اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بطور پریسیڈنٹ (وائس چانسلر) اس یونیورسٹی کو آگے بڑھائیں۔ پروفیسر اختر ا لواسع نے یونی ورسٹی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلر شپ کی پیش کش پر شکریہ ادا کیا ہے ۔امیدہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری پر عید الاضحی کے بعد کام شروع کردیں گے ۔پروفیسر اخترالواسع ، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامیات کے پروفیسر کے علاوہ صدر شعبہ، ڈین فیکلٹی آف ہومینٹیز اینڈ لینگویجیز اور یونیورسٹی اور حکومت کی مختلف کمیٹیوں کے رکن و سربراہ رہ چکے ہیں۔وہ اسلامک اسٹڈیز کے میدان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں امریکہ کی فل برائٹ فیلو شپ کے لیے منتخب گیا۔ مولانا آزاد یونیورسٹی ، راجستھان اسمبلی سے منظور شدہ قانو ن کے تحت ایک اقلیتی تعلیمی ادارہ ہے ۔ سوسائٹی کے تحت پندرہ ہزار بچے مختلف اسکولوں ا ور کالجوں میں پڑھ رہے ہیں اوربہت سارے پیشہ ورانہ کورسز بھی ان میں چلائے جا رہے ہیں۔ اسی کامیاب تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ منصوبہ بنایا گیا کہ جودھ پور میں ایک یونیورسٹی مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے قائم کی جائے جو خاص طور پر مسلمانوں کے اندر اعلی معیار تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکے ۔حکومت ہند کی طرف سے ‘ مارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی’ کو تعلیم کے میدا ن میں اہم خدمات کے اعتراف کے طور پر 2005 میں’ مولانا ابوالکلام آزاد لٹریسی ایوارڈ’ سے نوازا جا چکا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan