اردو | हिन्दी | English
522 Views
Sports

پریت فائنل میں، سائنا باہر

3657_Saina-Nehwal
Written by Tariq Hasan

بینکاک، 03 جون (یو این آئی) ہندوستان کے بی سائی پریت نے اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جبکہ دوسری سیڈ سائنا نہوال کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تیسری سیڈ پریت نے ہفتہ کو تھائی لینڈ کے پاناوت تھوگنم کو 36 منٹ میں 21۔11، 21۔15 سے ہرادیا۔پریت کا فائنل میں چوتھی سیڈ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے مقابلہ ہوگا۔دونوں کھلاڑی کیریئر میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے ۔پریت کی جیت کی خوشی سائنا دوگنا نہیں کر پائیں ۔ سائنا کو چوتھی سیڈ تھائی لینڈ کی بسانن اوگبامروگفان نے 53 منٹ کی سخت جدوجہد میں 21۔19، 21۔18 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔عالمی درجہ بندی میں 13 ویں نمبر کی بسانن کی 11 ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کے خلاف چار کیریئر مقابلوں میں یہ پہلی جیت ہے ۔

About the author

Tariq Hasan