اردو | हिन्दी | English
256 Views
Entertainment

پرینکاکے امریکی ڈرامے کے سیزن ٹو کا ٹیزر ریلیز

priyanka
Written by Tariq Hasan

ممبئی،9 ستمبر (پی ایس آئی)پریانکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی سیریل کوانٹیکو کے سیزن ٹو کا آغاز 25 ستمبر سے ہورہا ہے اور بولی وڈ اسٹار اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے اس ڈرامے کا ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا۔اس ٹیزر میں ‘ نئے راز’ اور ‘نئے خطرات’ کا وعدہ کیا گیا ہے اور معلوم نہیں کہ پریانکا اس میں شکاری ہیں یا شکار۔کوانٹیکو کے سیزن ٹو میں پریانکا کے کردار ایلکس پیریش کا رخ بدل جائے گا۔یعنی اب وہ ایف بی آئی کو چھوڑ کر سی آئی اے میں شمولیت اختیار کرلیں گی اور پہلی قسط کا نام بھی ‘Kudove’ رکھا ہے جو سی آئی اے کے کوڈ نام کی اصطلاح ہے۔پریانکا چوپڑا کی پہلی ہولی وڈ فلم بے واچ بھی اس وقت زیرتکمیل ہے جس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے۔اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ ڈیوائن جانسن المعروف دی راک بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں پریانکا چوپڑا ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan