اردو | हिन्दी | English
237 Views
Entertainment

پرینکا چوپڑا تنقید کا نشانہ بن گئیں

priyanka
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔4اکتوبر(یواین این )مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جیسے ہی ہالی ووڈ میں قدم رکھے تو پھر انہیں کوئی نہیں روک پایا، مشہور ٹی وی سیریز ’’کوانٹو‘‘ کے پہلے سیزن میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد اداکارہ اس وقت دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر کر دی گئی ہے۔پہلے سیزن میں پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنے گھونسوں، مکوں اور لاتوں سے شائقین کو حیران کیا وہیں اپنے ساتھی اداکار ’’جیک میکلا گھلن‘‘ جو اس سیریز میں ’’ریان بوتھ‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے ساتھ کچھ قابل اعتراض مناظر بھی زیر گفتگو رہے اور بہت سے لوگوں نے اسے پسند کیا تو بہت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسرے سیزن کی پہلی قسط جیسے ہی نشر ہوئی تو لوگوں نے ایک بار پھر یرپانکا چوپڑا کو ایسے مناظر میں دیکھا جو پہلے سیزن کی نسبت کچھ زیادہ ہی قابل اعتراض ثابت ہوئے ہیں۔انٹرنیٹ پر ویڈیو لیک ہونے پر انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ کوئی اور نہیں بلکہ پہلی قسط والے ساتھی اداکار ’’جیک میکلا گھلن‘‘ ہی ہیں۔ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کے جدید سوچ کے عوام تو اسے انتہائی ’’ہاٹ‘‘ اور بہترین قرار دے رہے ہیں لیکن اکثر لوگوں کی تعداد پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

About the author

Tariq Hasan