اردو | हिन्दी | English
316 Views
Entertainment

پرینکا چوپڑا 68ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

PRIYANKA
Written by Tariq Hasan

ممبئی،3 ستمبر (پی ایس آئی)اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ ’کوانتینو‘ کی کامیابی کے بعد کیریئر کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، ٹیلی ویڑن اکیڈمی نے 68 ویں ایمی ایوارڈز کے میزبانوں کے ناموں کا علان کیا ہے جن میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل ہے، آسکر ایوارڈز سے ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ اب ایمی ایوارڈز میں بھی نمائندگی کرتی نظر آئینگی۔پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ کی دنیاپر اپنے گانے سے حملہ کیا تھا جو چارٹ بسٹر پر مقبول ہوا تھا۔ امریکی ٹیلی ویڑن پروگرام ’کوانٹینو‘ میں بھی ناظرین نے اداکارہ کو پسند کیا،جلد ہی سابق حسینہ عالم ڈیوائن جانسن اور زیک ایفرون کے ساتھ فلم بے واچ میں اپنا ہولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔مغرب میں مری کوم اسٹار اپنا کیریئر بنانے میں کامیاب نظر آتی ہیں اور اب ان کا انتخاب اعلیٰ درجہ کی شہرت کے حامل ایمی ایوارڈز کیلئے کیا گیا ہے،اداکارہ جلد ہی سپر ماڈل ہیدی کولام کے سیزن 15 ’پروجیکٹ رن وے‘ میں بحیثیت جج شریک ہوں گی، پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی میراٹھی فلم وینٹی لیٹر کیلئے بھی بہت پرجوش ہیں۔ 68واں ایمی ایوارڈز کا 18 ستمبر کو مائیک روسوفٹ تھیٹر میں انعقاد ہوگا۔

About the author

Tariq Hasan