اردو | हिन्दी | English
206 Views
Entertainment

پرینکا کو لے کر فلم بنائیں گے راکیش اوم پرکاش مہرا

mehra
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 19 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا پرینکا چوپڑا کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم مرزیاحال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔فلم کے ذریعے انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے ۔ مہرا اب اپنی اگلی فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم کا نام ”فنے خاں” بتایا جا رہا ہے ۔ فلم میں انیل کپور بھی اہم کردار میں ہیں ۔خبر ہے کہ پرینکا بھی فنے خاں میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ پرینکا ان دنوں ہالی ووڈ میں مصروف ہے ۔جے گنگا جل کے بعد پرینکا نے دوسری فلم سائن نہیں کی ہے خبر ہے کہ پرینکا نے فنے خاں سائن کر لی ھے ۔مسٹرمھرا نے بہت پہلے پرینکا کو اسکرپٹ سنائی تھی جو انہیں پسند آئی تھی۔ اب پرینکا کی منظوری مل گئی ہے تاہم وہ فوری طور پر شوٹنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم سال 2000 میں آئی فلم ”ایوری باڈی از بیمس” کی ریمیک ہے ۔

About the author

Tariq Hasan