اردو | हिन्दी | English
238 Views
Entertainment

پرینیتی چوپڑاتوہم پرستی کا شکار ہو گئیں

Parineeti-Chopra
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔یکم جون(یواین این ) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑاتوہم پرستی کا شکار نظر آتی ہیں،شائد اسی لیے وہ باندرہ میں خریدے گئے اپنے نئے گھر میں شفٹ نہیں ہونا چاہتیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے باندرہ کے علاقے پالی ہل میں گزشتہ ماہ اپنی پسند کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ خریدا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ وہ جلد اس گھر میں رہائش اختیار کرلیں گی لیکن پرینیتی چوپڑا نے اپنے اس نئے گھر کو اپنے لیے بدقسمتی کی علامت قرار دیا ہے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اس گھر میں ٹھہریں گی تو ان کی کامیابیوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ فی الحال اس گھر سے خود کو دورہی رکھنا چاہتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper