اردو | हिन्दी | English
231 Views
Politics

پسماندہ طلبا کوپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 50 فیصد ریزرویشن

AKHILESH
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ، 3 ستمبر (یو این آئی) اترپردیش حکومت نے صوبے کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 50 فیصد نشستیں اقتصادی طور پر پسماندہ وباصلاحیت طالب علموں کو ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اقتصادی طور پر پچھڑے باصلاحیت طالب علموں کو ڈینٹل کالجوں میں پڑھائی کے لیے دس لاکھ روپے کی جگہ اب صرف 36 ہزار روپے سالانہ فیس جمع کرنی ہوگی۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سرکلر کے ذریعے ریاست کے میڈیکل اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں اقتصادی طور پر پچھڑے طلبہ کیلئے 50 فیصد سیٹیں محفوظ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبے کے ڈینٹل کالجوں میں 5400 سیٹیں ہیں اس میں سے 2700 سیٹیں اب اقتصادی طور پر پچھڑے باصلاحیت طالب علموں کے لئے محفوظ ہوں گی۔ میرٹھ، کانپور، الہ آباد کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے علاوہ سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) لکھنؤ میں آج سے داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یہ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔

About the author

Tariq Hasan