اردو | हिन्दी | English
113 Views
Politics

پنجاب سے دور رہنے کیلئے کہا تو استعفیٰ دینا پڑا: سدھو

Navjot-Singh-Sidhu
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 25 جولائی (ایجنسی): بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو نے گذشتہ دنوں راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کے بعد آج اس معاملے میں اپنی چپی توڑی ہے۔ سدھو نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پارٹی نے انہیں پنجاب سے پوری طرح دور رکھنے کی کوشش کی۔ جبکہ وہ کسی بھی حال میں پنجاب سے دور نہیں رہ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا۔ سدھو نے باتوں ہی باتوں میں کہا کہ ان کیلئے پنجاب سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ پنجاب سے بڑی کوئی پارٹی نہیں ہے اور اگر پنجاب پارٹی اور خاندان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا موقع دیا جائے تو میں پنجاب کو منتخب کروں گا۔ سدھو نے بی جے پی طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی لہر میں ویرودھی تو ڈوبے ہی ڈو

About the author

Taasir Newspaper