اردو | हिन्दी | English
710 Views
Sports

پنجاب کی دہلی پر 10وکٹ کی شاہی جیت

sandeep-sharma_1493548947
Written by Tariq Hasan

موہالی، 30 اپریل (یو این آئی ) فاسٹ بولر سندیپ شرما (20 رن پر چار وکٹ) کے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے دہلی کو محض 67 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد اتوار کو آئی پی ایل 10 کا مقابلہ 10 وکٹ سے جیت لیا اور ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔پنجاب نے دہلی کو 17.1 اوور میں 67 رن پر لڑھکانے کے بعد 7.5 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 68 رن بنا کر یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔میچ میں کل 25 اوور کا ہی کھیل ہو پایا اور میچ مکمل ہوگیا۔پنجاب کی نو میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔دہلی کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری مقام پر بنا ہوا ہے ۔اس ہار سے دہلی کی پلے آف کی توقعات کو بھی گہرا جھٹکا لگا ہے ۔دہلی کی اس مقابلے میں بلے اور گیند دونوں ہی سے کافی مایوس کن کارکردگی رہی ۔دہلی کو 67 رن پر لڑھکانے کے بعد پنجاب نے آئی پی ایل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیسری سب سے تیز کامیابی حاصل کی۔مارٹن گپٹل (ناٹ آ¶ٹ 50) اور ہاشم آملہ (ناٹ آ¶ٹ 16) نے 7.5 اوور میں ہی ناٹ آ¶ٹ 68 رن بناڈالے ۔گپٹل نے 27 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔آملہ نے 20 گیندوں میں ایک چوکا لگایا۔گپٹل نے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر شہباز ندیم پر چھکا مارا اور پانچویں گیند پر ایک رن لینے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے میچ بھی ختم کر دیا۔اس میچ میں زخمی ظہیر خان کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے کرون نائر انتہائی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی،یہ 67 رن پر آل آ¶ٹ ہونے والا وکٹ نہیں تھا۔ہم نے شروع میں بہت وکٹ گنوا دیے ۔کھلاڑیوں میں کوئی جذبہ نہیں دکھا جس کے بعد واپسی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔لیکن اب ہمیں یہاں سے سبق لے کر آگے بہتر کارکردگی کرنا ہوگی ۔اس سے قبل کنگز الیون پنجاب کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے اپنے کیریئر کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رن پر چار وکٹ لے کر دہلی ڈئیر ڈیولس کو آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں اتوار کو 17.1 اوور میں محض 67 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا ۔دہلی نے آئی پی ایل کا اپنا سب سے کم اسکور بنایا اور ساتھ ہی آئی پی ایل میں پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور کی برابری بھی کر لی۔یہ آئی پی ایل کا تیسرا سب سے کم اسکور اور موجودہ ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے ۔رایل چیلنجرز بنگلور نے اسی ٹورنامنٹ میں 49 رنز بنائے تھے ۔دہلی کے بلے بازوں نے انتہائی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دہلی کی بلے بازی کی حالت یہ تھی کہ 33 رن تک اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور اس نے اپنے آخری چار وکٹ صرف آٹھ رن جوڑ کر گنوا دیے ۔تیز گیند باز سندیپ شرما نے اپنی ٹیم کے گھریلو میدان موہالی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 10 کے دوسرے مقابلے میں قہر برپا کرتے ہوئے سرفہرست چار میں سے تین بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔سندیپ نے چار اوور میں صرف 20 رنز دے کر چار وکٹ اور 25 رن پر چار وکٹ کے اپنے گزشتہ بہترین مظاہرہ کو بہتر کر لیا۔سندیپ نے سیم بلنگس (0)، سنجو سیمسن (5)، شریس ایر (22) اور کیگسو ربادا (11) کے وکٹ حاصل کئے ۔
لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل نے کپتان کرون نائر (11) اور کرس مورس (2) کو آ¶ٹ کیا۔پٹیل نے چار اوور میں 22 رن پر دو وکٹ لئے ۔نائر نے زخمی ظہیر خان کی جگہ اس میچ میں ٹیم کی کپتانی سنبھالی لیکن وہ 10 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 11 رن ہی بنا سکے ۔تیز گیند باز ورون آرون نے دو اوور میں محض تین رن پر دو وکٹ لئے ۔آرون نے کوری اینڈرسن (18) اور محمد سمیع (2) کو آ¶ٹ کیا۔پنجاب کے کپتان گلین میکسویل نے نوجوان بلے باز رشبھ پنت (3) کو ایل بی ڈبلیو کیا۔موہت شرما نے شہباز ندیم (0) کا وکٹ لیا۔دہلی کی اننگز میں صرف تین چوکے اور دو چھکے لگے ۔نائر اور اینڈرسن نے ایک ایک چھکا مارا۔ سیمسن ، ایر اور ربادا نے ایک ایک چوکا لگایا۔دہلی کے بلے بازوں نے وکٹ پر ٹکنے کا کوئی جذبہ نہیں دکھایا اور پوری ٹیم شرمناک طریقے سے 17.1 اوور میں 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

About the author

Tariq Hasan