اردو | हिन्दी | English
83 Views
Politics

پنچایت نمائندگان بدل سکتے ہیں ملک کی تصویر:وزیر اعظم

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

جھارکھنڈ میں شروع ہوا کسانوں کیلئے ’سنگل ونڈوسسٹم‘،مودی نے کیا افتتاح

جمشید پور 24 اپریل (معیز الدین خان): وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک کی پنچایت نمائندگان سے خودسپردگی کے ساتھ ملک اور سماج کی خدمت کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان کے گاؤں بدلیں گے تو ملک بھی بدلے گا۔ گاؤں کیلئے نہ تو وسائل کی کمی ہے اور نہ ہی پیسوں کافقدان۔ ضرورت ہے تو بس خود سپردگی کے جذبے کے ساتھ خدمت کرنے کے عزم کی ہے۔اسی سے ہم اپنے گاؤں کی تصویر بدل سکتے ہیں۔ مسٹر مودی اتوار کو منعقد گرام اودئے سے بھارت اودئے پروگرام کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ جمشید پور کے جے آر ڈی ٹاٹااسپورٹس کمپلیکس میں منعقد شایان شان تقریب میں وزیراعظم مودی نے جھارکھنڈ حکومت کے وسیع تر منصوبہ ’’کسان سنگل ونڈو‘‘ کا آغاز بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنچایتی راج وزارت کے آرڈیننس اور ٹاٹا انسٹی چیوٹ آف سوشل سائنس کے ذریعہ تیار انٹرنل انڈیکیشن رپورٹ کااجرا بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے یوم پنچایتی راج دہلی کے وگیان بھون میں منایا جاتا تھا تقریب میں کچھ مہمانوں کوبلاکر اعزاز سے نواز دیا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس نظریہ کو بدلنے کی کوشش کی ہے دہلی ہی ملک ہے اس بھرم سے باہر آنا ضروری ہے اس لئے اس پروگرام کو گاؤں کے لوگوں کے بیچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے بھگوان برسا منڈا کی سرزمین پر منعقد اس پروگرام کیلئے جھارکھنڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں بڑے بڑے صنعت کاروں کیلئے سنگل ونڈو سسٹم قائم کرتی آئی ہیں لیکن پہلی بار جھارکھنڈ کی زراعت اور کسان حامی حکومت نے کسانوں کیلئے سنگل ونڈو سسٹم لاگو کیا ہے

About the author

Taasir Newspaper