اردو | हिन्दी | English
215 Views
Politics

پنڈت جی بی پنت کے آدرش کو اپنانا ہوگا : راوت

harish
Written by Tariq Hasan

الموڑا11 ستمبر (ایجنسی): زمین داری سسٹم کے خاتمہ اور سماجی مساوات کیلئے جنہوں نے ہمیشہ کام کیا ان کے آدرشوں کو ہمیں اپنانا ہوگا۔ یہ بات ریاست کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے بھارت رتن پنڈت گووند ولبھ پنت کی 129 ویں جینتی کے موقع پر کھونٹ میں منعقد ایک پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت گووندولبھ پنت کے یوم پیدائش کو اتراکھنڈ یوم فخر کے طور پر منانے کا فیصلہ حکومت نے لیا ہے۔ تاکہ آنے والی نئی نسل ان کے آدرشوں پر چل سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے پنڈت گووند ولبھ پنت کو شمالی ہندستان کے جامع فروغ کیلئے ذمہ داری سونپی تھی۔ جس کی انہوں نے بخوبی تعمیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی اختیار کاری سمیت انہیں اقتصادی طور سے خوشحال بنانے کیلئے متعلق منصوبوں پر عمل کررہی ہے تاکہ ان کی معیار زندگی اوپر اٹھ سکے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں کے فن دستکاری کو آگے بڑھانے کیلئے دستکاری انعام سمیت مختلف منصوبے چلائے جارہے ہیں تاکہ معدوم ہورہے فن دستکاری کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔

About the author

Tariq Hasan