اردو | हिन्दी | English
173 Views
Politics

پولینڈ میں ہندستانی طالبعلم پر حملے کی سشما نے مانگی رپورٹ

sushma
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، یکم اپریل (یواین آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پولینڈ میں مبینہ طور پر ہندستانی طالب علم کو پیٹے جانے کے سلسلے میں وہاں کے ہندستانی سفیر اجے بساریا سے رپورٹ مانگی ہے اور اس بات کا یقین دلایا ہے کہ معاملہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولینڈ کے پونجان میں بدھ کو ہندستانی طالب علم پر ایک نامعلوم شخص نے ٹرام میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد طالب علم نے اپنے ایک دوست کو فون کیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے اسے اسپتال لے جایا گیا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ انہوں نے طالب علم پر مبینہ حملے کی اطلاع کے بعد اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ مانگی ہے ۔محترمہ سشما نے پولینڈ کی مقامی میڈیا رپورٹ کے ایک ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہندستانی سفیر اجے بساریا سے ہندستانی طالب علم پر حملے کے سلسلے میں بات چیت کی ہے ۔ طالب علم کے نام کا انکشاف نہیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہاں، طالب علم کو پیٹے جانے کا ایک واقعہ ہوا تھا۔ اچھی قسمت سے وہ بچ گیا ۔ ہم واقعہ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ “وہیں مسٹر اجے بساریا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ طالب علم پر پونجان ٹرام میں حملہ کیا گیا تھا۔ بھگوان کا شکر ہے کہ وہ بچ گیا۔

About the author

Tariq Hasan