اردو | हिन्दी | English
483 Views
Entertainment

پٹنہ میں نیوایئر سلبریشن پرو گرام کا انعقاد

dsc_3447
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 19 دسمبر( پرمود کمار پاٹھک)پرانے سال کی رخصتی اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہوٹل کوٹلیہ ویہار ریسٹورینٹ میں شاندارمنعقدہو گا۔اس پرو گرام میں والی وڈ کی اسٹار یوویکا چودھری اور ڈانسر مونیکارائے شریک ہونگیں۔یہ اطلاع ہوٹل کوٹلیہ ویہارکے مینیجنگ ڈائریکٹر سنیل کمار سنہا نے دی ہے ۔مسٹر سنہانے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاکہ اس بار بھی کوٹلیہ ویہار کانیوایئر سلبریشن خاص طر ح کاہو گا۔اس موقع سے عون ماسومی نے کہاکہ اس بارمیں پٹنہ کے باشندہ گان کی پارٹی کو یادگار بنانے کی تیاری کی گئی ہے ۔اس پروگرام میں انٹری کیلئے شائقین کی جیب کاخیال رکھتے ہوئے ایک جوڑے کیلئے محض 2500 روپئے کی فیس رکھی گئی ہے ۔اس میں پانچ سال تک کے بچے کاداخلہ مفت ہوگا۔دوسری جانب اسٹیج کیلئے 1500 رو پئے فیس کے طور پررکھا گیاہے ۔ان دونو ں پکجوں میں فوڈ انکلوڈ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اس پرو گرام کیلئے حفاظتی انتظامات میں پولس جوان تعینات رہیںگے۔پرو گرام کی شروعات شام 8 بجے سے ہو گی جو 12 بجے کے بعد نیوایئر سلبریشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی ۔

About the author

Tariq Hasan