اردو | हिन्दी | English
405 Views
Appointment

پٹنہ میں ہوگی1825 ٹیچرو ں کی تقرری

teacher
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 13 جو لائی ( اسٹاف رپورٹر)راجدھانی پٹنہ کے ہائی اسکول اور ہائی سیکنڈری اسکولوں میں ٹیچرو ں کی تقرری کیلئے اشتہار نکالا گیاہے ۔سبھی درخواست دہندہ 26 جو لائی 2016 تک اپنی در خواستیں جمع کر سکتے ہیں۔کل ملاکر 1825 عہدوں پرتقرری کیلئے اشتہار نکالا گیاہے۔سبھی در خواست دہندہ پٹنہ نیوجن اکائی کیلئے ضلع پریشد دفتر میں در خواست جمع کر سکتے ہیں۔نگر نگم کیلئے راجکیہ کنیایہ اوچ ودھیالیہ ڈاک بنگلہ چوراہا پر درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔ در خواست دہندہ کو کسی طرح کی پریشانی ہونے پر نگر پریشد اور نگر پنچایت کیلئے اکزیکٹیوآفیسر سے ملاقات کر سکتے ہیں۔پٹنہ ضلع کے سر کاری ویب سائٹ patna.bih.nic. in پر بھی امیدوار جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق سب سے زیادہ ویکنسی ہائی اسکولو ں میں ہے ۔اس میں970 ٹیچرو ں کیلئے ویکنسی ہے ۔وہیںہائی سکینڈری میں855 عہدے خالی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہائر سیکنڈری ضلع پریشد پٹنہ میں589 ، پٹنہ نگر نگم میں130 ، نگر پریشد میں109 اور نگر پنچایت میں 27 سیٹیں خالی ہیں۔سبھی جگہو ں کو ملاکر زیادہ ویکنسی فیزکس میں126 وہیں میتھ میں 115 ، انگریزی میں 110 ، کیمسٹری میں107 ویکنسی ہے ۔سائیکلو جی میں59 اور ہندی میں 50 سیٹیں خالی ہیں۔پٹنہ نگر نگم میں در خواست دینے والے ٹیچروں کیلئے کافی ویکنسیاں ہیں۔پٹنہ نگر نگم میں 374 ، ضلع پریشد میں 512 عہدے خالی ہیں۔ہائی اسکول کیلئے ضلع پریشد میں سب سے زیادہ ویکنسی شوسیو لوجی میں106 حساب میں 88 ،انگریزی میں72 ، ہندی میں73 ، اردو میں54 ، سنسکرت میں 70 اور سائنس میں 24 عہدے خالی ہیں۔نگر نگم میں شو سیو لو جی میں 80 حساب میں 61 ، سائنس میں56 ، انگریزی میں 47 ، ہندی میں46 ،اردو میں 55 ، سنسکرت میں45 ،فیزیکل میں17 عہدے خالی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper