اردو | हिन्दी | English
186 Views
Sports

پٹھان کی آتشیں اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائڈرس کی فتح

Yusuf-Pathan
Written by Taasir Newspaper

کولکتہ، 14 مئی (یو این آئی) طوفانی بلے باز یوسف پٹھان کی ناٹ آؤٹ 37 رن کی آتشیں اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں رائزنگ پنے سپرجائنٹس کو ڈک ورتھ لیوس ضابطے کے تحت آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل نو کے پلے آف میں پہنچنے کی دعویداری مضبوط کر لی۔پونے کی ٹیم نے 17.4 اوور میں چھ وکٹ پر 103 رنز بنائے تھے لیکن بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔ کھیل جب دوبارہ شروع ہوا تو کولکتہ کی ٹیم کو جیتنے کے لئے نو اوور میں 66 رن کا ہدف ملا۔ کولکتہ نے پٹھان کی طوفانی اننگز کی بدولت پانچ اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 66 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔پٹھان نے محض 18 گیندوں میں ناقابل شکست 37 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ منیش پانڈے 10 گیندوں میں 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ کولکتہ نے اپنے دونوں وکٹ آف اسپنر روندرن اشون اننگز کے پہلے اوور میں گنوائے ۔ رابن اتھپا (4) اسٹمپ ہو گئے جبکہ کپتان گوتم گمبھیر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ پٹھان آتے ہی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل سے بچے لیکن اس کے بعد انہوں نے تابڑ توڑ اننگز کھیلتے ہوئے پانچ اوور میں ہی میچ نپٹا دیا۔اجنکیا رہانے محض دو رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ عثمان خواجہ نے 17 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 21 رنز بنائے ۔ اس کے بعد بیلی نے سوربھ تیواری کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لئے 41 رن کی ساجھے داری کرکے صورت حال کو سنبھالا۔ بیلی نے 27 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ سوربھ نے 12 گیندوں میں 13 رنز بنائے ۔رہانے کو آندرے رسل نے دوسرے اوور میں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد عثمان کا وکٹ شکیب الحسن نے لیا۔ تھوڑی دیر بعد سوربھ نے بھی پویلین کی راہ لی۔ انکت قیمت راجپوت نے رابن اتھپا کی مدد سے کیچ کرایا۔ بیلی پھر 10 ویں اوور میں پیوش چاولہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور پنے نے 74 رن پر چار وکٹ گنوا دیے ۔عرفان پٹھان سات رن، تشارا پریرا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی بارش کی وجہ سے میچ رکنے تک ناٹ آؤٹ آٹھ اور روی چندرن اشون صفر پر ناٹ آؤٹ تھے ۔کولکاتا کے لیے انتہائی اہم اس مقابلے میں پیوش چاولہ نے چار اوور میں 21 رنز دے کر دو وکٹ لئے ۔ آندرے رسل نے دو اوور میں 11 رن پر ایک، شکیب الحسن نے 21 رنز اور راجپوت نے 14 رن پر ایک وکٹ لیا۔

About the author

Taasir Newspaper