اردو | हिन्दी | English
190 Views
Sports

پٹھان کی دھماکہ خیزبلے بازی سے کولکاتا کی شاندار جیت

Yusuf-Pathan
Written by Taasir Newspaper

کولکتہ، 22 مئی (یو این آئی) یوسف پٹھان (ناٹ آؤٹ 52) کی شاندار نصف سنچری اور ان کی منیش پانڈے (48) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 87 رن کی ساجھے داری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کو آئی پی ایل نو مقابلے میں چھ وکٹ پر171 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔پٹھان نے 34 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 52 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ پانڈے نے 30 گیندوں پر 48 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے اڑایے ۔دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت 8.1 اوور میں بنی۔رابن اتھپا نے 25 اور کپتان گوتم گمبھیر نے 16 رنز بنائے ۔اتھپا اور گمبھیر نے پہلے وکٹ کے لئے 3.4 اوور میں 33 رن جوڑے ۔اتھپا کو بائیں ہاتھ کے تیز بولر بریندر شرن نے پویلین کا راستہ دکھایا۔اتھپا نے 17 گیندوں پر 25 رنز میں چار چوکے لگائے ۔کولن منرو نے آٹھ گیندوں میں دو چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے ۔منرو کو دیپک ہڈا نے وکٹ کیپر نمن اوجھا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔کپتان گمبھیر 15 گیندوں میں 16 رن بنانے کے بعد آف اسپنر ہڈا کا دوسرا شکار بن گئے ۔گمبھیر نے اپنی اننگز میں محض ایک چوکا لگایا۔تین وکٹ 57 رن تک گر جانے کے بعد پانڈے اور پٹھان نے مورچہ سنبھالا اور ٹیم کے اسکور کو 144 تک پہنچا دیا۔اس وقت لگ رہا تھا کہ ٹیم 200 کے آس پاس تک پہنچے گی لیکن پانڈے کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز کی رفتار سست پڑ گئی۔کولکتہ نے آخری پانچ اوور میں صرف 30 رنز بنائے اور تین وکٹ گنوا دیے ۔جیسن ہولڈر تین رنز بناکر اور شکیب الحسن 10 گیندوں میں سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پٹھان ناٹ آؤٹ 52 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔بھونیشور کمار نے 16 ویں اوور میں پانچ رن، مستفیض الرحمن نے 17 ویں اوور میں نو رن، شرن نے 18 ویں اوور میں چھ رن، رحمان نے 19 ویں اوور میں 30 رن اور بھونیشور نے 20 ویں اوور میں صرف سات رنز دیے ۔بھونیشور نے 31 رن پر دو وکٹ، ہڈا نے 16 رن پر دو وکٹ، شرن نے 31 رن پر ایک وکٹ اور رحمان نے 32 رن پر ایک وکٹ لیا۔بھونیشور، شرن اور رحمن نے آخری پانچ اوور میں انتہائی کسی ہوئی بولنگ کی اور کولکتہ کے بلے بازوں کو بڑے شاٹ کھیلنے سے روک دیا۔

About the author

Taasir Newspaper