اردو | हिन्दी | English
285 Views
Bihar News

پپو یادو کوہتھکڑی لگانے والے 11 پولس اہلکار معطل

PAPPU YADAV KA RAILWAY COURT ME PESHI
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 06 اپریل (طارق حسن): رکن پارلیمنٹ اور جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادوکو ہتھکڑی لگانے کے معاملے میں پٹنہ کے سینئر ایس پی منومہاراج نے 11 پولس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ اس میں ایک داروغہ، ایک اے ایس آئی اور 9 سپاہی شامل ہیں۔الزام ہے کہ ان پولس اہلکاروں نے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ایم پی کو ہتھکڑی لگا کر کورٹ میں پیش کیا۔ سینئر ایس پی کے مطابق پورے معاملے کی جانچ کے بعد پولس اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ پپو یادو کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ رنجیتا رنجن نے پارلیمنٹ میں اپنے شوہر کو ہتھکڑی لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ اس پر لوک سبھااسپیکر نے معاملے کی رپورٹ طلب کرنے کا یقین دلایا تھا۔ پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہونے کے بعد ہی بہار کے پولس محکمہ میں کھلبلی مچی ہوئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan