اردو | हिन्दी | English
111 Views
Politics

پی ایم مودی کی گجرات میں پہلی ریلی ،12 ہزار کروڑ کے پروجیکٹ کاافتتاح

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 30اگست (آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندرمودی نے جام نگر میں ساؤنی پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد راج کوٹ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک اہم کام میں مجھے ساتھ لینے کے لیے گجرات حکومت کا شکریہ ۔وزیر اعظم نے یہاں آجی 3ڈیم کے قریب واقع سانوسارا گاؤں کے کسانوں سے گجراتی میں خطاب کیا۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے گجرات کے جام نگر میں سوراشٹرنرمدا لینڈنگ فار ایری گیشن (ساؤنی )پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے آجی 3ڈیم پہنچ کرلیوردباکر اس کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم بننے کے بعدنریندر مودی کی گجرات میں یہ پہلی ریلی ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت 57کلومیٹر کی پائپ لائن بن کر تیار ہو چکی ہے اور وزیر اعظم مودی اس کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے لیے یہاں آئے۔اس کے تحت سوراشٹر علاقے کے تین اضلاع کے 10ڈیموں تک پانی لایا جائے گا۔سوراشٹر کو تقریبا ہر تین سال کے خشک سالی کا سامناکرنا پڑتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ساؤنی پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے لیے بذریعہ سڑک آجی 3باندھ تک پہنچے تھے۔اس سے پہلے وہ طیارے سے یہاں کے ہوائی اڈے پر آترے تھے اور

About the author

Taasir Newspaper