اردو | हिन्दी | English
221 Views
Health

چاکلیٹ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید

Health
Written by Taasir Newspaper

ویسے تو سننے میں عجیب لگے مگر چاکلیٹ اور پنیر کو کھانا عادت بنالینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ دعوی برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے کوششوں میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ معدے میں موجود بیکٹریا کو نظر انداز کرنا ہے۔ محققین کے مطابق معدے میں کافی مقدار میں بیکٹریا موجود ہوتے ہیں اور وہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص موٹاپے کی روک تھام کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی غذائی مینیو میں چاکلیٹ، کافی اور پنیر کو شامل کرلینا چاہئے۔ محققین کے مطابق ہر شخص کے معدے میں بیکٹریا مختلف ہوسکتے ہیں جو ہمارے جسموں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور اس لیے طویل المعیاد بنیادوں پر غذائی کنٹرول کے ذریعے موٹاپے سے بچنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق ڈائیٹنگ، کاربوہائیڈریٹس، چربی یا سبزیوں تک محدود ہو جانا جسمانی وزن میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ کھانے میں تنوع نہ ہونے کے باعث معدے میں بیکٹریا کے تنوع میں کمی آنا ہے۔ تحقیق کے مطابق صحت مند اور جسمانی وزن کنٹرول رکھنے کے لیے ایسی غذا کو اپنائیں جو معدے کے اچھے بیکٹریا کی تعداد بڑھائیں۔

About the author

Taasir Newspaper