اردو | हिन्दी | English
276 Views
Around the World

چین میں عمارت کے اندر سے ٹرین کا انوکھا راستہ

train_track_in_building
Written by Tariq Hasan

بیجنگ: چین میں زمین پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے 19 منزلہ عمارت کے درمیان سے ٹرین کے گزرنے کے لیے دلچسپ اور انوکھا ٹریک بنایا گیا ہے۔ چین کے جنوب مشرقی صوبے چونگ کیون کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں ٹرین کے لیے انوکھا ٹریک بنایا گیا ہے، یہ ریلوے ٹریک عمارت کی چھٹی، ساتویں اور اٹھویں منزلوں پر قائم ہے اور عمارت کے اندر ہی بنے ریلوے اسٹیشن سے روزانہ درجنوں افراد ٹرین میں سوار ہوتے اور یہاں اترتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شہر میں جگہ کی کمی کے باعث اس قسم کا منفرد حل تلاش کرنا پڑا۔

About the author

Tariq Hasan