اردو | हिन्दी | English
124 Views
Politics

چین کااعلیٰ سطحی تجارتی وفد بنگال پہنچا

mamta
Written by Tariq Hasan

کولکاتہ 19 ستمبر (ایجنسی): چین کا ایک 21 نفری وفد دو دن کے بنگال دورے پر کولکاتہ پہنچا۔ اس چینی وفد کے بنگال دورے کا مقصد ریاست میں سرمایہ لگانا اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ اس وفد میں توانائی ، مینو فیکچرنگ، مائننگ ، میڈیکل کیئر، ریئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر سے جڑے چینی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاست کے وزیر مالیات امیت مترا نے بتایا کہ چین کے نائب صدر لی یون چو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے 2015 میں ملے تھے اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ایک تجارتی وفد بنگال بھیجیں گے۔

About the author

Tariq Hasan