اردو | हिन्दी | English
259 Views
Entertainment Politics

ڈائریکٹر دشینت سنگھ نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

Nitish-Kumar-and-Director
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 29 مئی ( ابو الکلام) بہار میں فن وثقافت و فلم صنعت کے ترقی کو لیکر علاقائی فلمو ں کو نئی رفتار عطاء کر نے کیلئے ریاستی سر کار کئی دنو ں سے مثبت پہل کر رہی ہے ۔اسی سلسلے میں ریاست میں فلم کی ترقی ، سبسیڈی جیسے مو ضوع ، اچھی فلم کو ٹیکس فری کرنے و ریاستی سر کارکے ذریعہ فلم کی ترقی میں مالی مدد کرنے جیسے مو ضوع پر اتوار کو سنسی فیم سینئر صحافی وردھن ترویدی سابق ایم پی و چو تھی دنیا کے پرنسپل ایڈیٹر سنتو ش بھارتیہ ، بالی ووڈ فلم ساز ڈائریکٹر گیت کار دشینت سنگھ اورڈائریکٹر نکھل راج بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی جس میں مذکورہ مو ضوعات پر گفتگو بھی ہوئی اس میں کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے ۔گفتگو کے دوران خاص طورپر بہارکی علاقائی فلمو ں کے ترقی پر زو ر دیاگیا۔ اور سر کار کے ذریعہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔دشینت نے بتایاکہ علاقائی فلم کو لیکر بہارمیں بے انتہا امکانات ہیں۔ یہا ں کے مو ضوعات پر وزیر اعلی سے ملاقا ت کو انہو ں نے مثبت بتایاکہ انہو ں نے فلم دیکھ کے بھوجپوری سنیما کو نئی سمت عطاکر نے والی فلم بتائی اس کی میکنگ الگ طر ح کی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper